کدومیم کی غیر قانونی یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے ایک آباد کار، جو دو ہفتے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کارروائی میں زخمی ہو گیا تھا، گزشتہ رات دم توڑ گیا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 55 سالہ شالوم صوفر کو حالت خراب ہونے پر شیبا تل ھشومیر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
یاد رہے، 25 اکتوبر کو قلقیلیہ کے مشرق میں الفندق گاؤں میں ایک فلسطینی نے چاقو کے وار کر کے صوفر کو زخمی کیا تھا۔اسی وقت علاقے میں نقل و حرکت محدود کرنے اور تلاشی کے بعد مبینہ فلسطینی حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔