جمعه 15/نوامبر/2024

قیدیوں پرتشدد کے مناظر صہیونی نفرت اور ظلم کی انتہا ہے:حماس

ہفتہ 7-ستمبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی فوج کے بدنام زمانہ حراستی کیمپ’مجد‘ میں قیدیوں پر تشددکے تازہ ہولناک مناظر سامنے آنے کے بعد قیدیوں پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کیہے۔

 

حماس کی طرف سےپریس کو جاری بیان میں قابض فوج اور اسرائیلی جیل حکام کی طرف سے "مجد”جیل میں فلسطینی قیدیوں کی تذلیل اور ان کے ساتھ توہین آمیز رویےکے اظہار کے لیےپولیس کتوں کا استعمال "صہیونی جیل کے محافظوں کی نفرت اور فلسطینیوں سےحقارت اور ظلم کی ناقابل بیان حقیقت ہے۔

 

’حماس‘ نے کہا ہےکہ قابض فوج اور اسرائیلی جیل سروس کی جانب سے "مجد” جیل میں فلسطینی قیدیوںکی تذلیل اور ان کی توہین اور انہیں ہراساں کرنے کے لیے پولیس کتوں کا استعمال "نفرت اور انسانیت کی تذلیل کی انتہا‘‘ہے۔

 

حماس نے جمعے کوجاریایک بیان میں مزید کہا کہ یہ خلاف ورزیاں قیدیوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کےگھناؤنے پن کو ظاہر کرتی ہیں، جن کی منظوری انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر نے دیتھی۔

 

حماس نے زور دےکر کہا کہ یہ جرائم دشمن ریاست کی جیلوں میں قیدیوں کے خلاف وحشیانہ طریقوں کےدائرہ کار میں آتے ہیں، جن میں تشدد، بدسلوکی، فاقہ کشی، جان بوجھ کر طبی غفلت اورتمام انسانی حقوق سے محرومی شامل ہیں۔

 

حماس نے انسانیحقوق کے بین الاقوامی اداروں اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہوہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف کیے جانے والے ان طریقوں اور دیگر ہولناک جرائم کے ریکارڈبنیاد پر صہیونی ریاست کے خلاف آواز بلند کریں اور قیدیوں پر تشدد کے ذمہ داروںکو کٹہرے میں لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

 

مقبوضہ فلسطینیعلاقوں کے شمال میں واقع مرج بنی عامر کے علاقے میں واقع "مجد” جیل سے لیکہونے والے کلپس میں قابض اسرائیلی افواج کو فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اورپولیس کے کتوں سے ڈراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

فلسطینی انفارمیشنسینٹر کی جانب سے نشر کی گئی اس ویڈیو میں درجنوں قیدیوں کو زمین پر اپنے ہاتھ کمرکے پیچھے بندھے، پیٹ کے بل لیٹے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے،ان میں سے کچھ قیدیون کے جسمپر کپڑے بھی نہیں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی