جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی اتھارٹی کے انہدامی عملے نے فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا

جمعرات 17-نومبر-2022

قابض اسرائیلی اتھارٹی نے مقبوضہ یروشلم میں ایک اور فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا ہے۔ مقامی ذریعے کے مطابق فلسطینیوں کے گھروں کے لیے مختص انہدامی عملے نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں  بدھ کے روز صلاح الدین سٹریٹ پر دھاوا بولا۔   

قابض اتھارٹی     نے اپنی انہدامی کارروائی کے لیے عزام ابو عصب کے گھر نشانہ بنایا اور اسے منہدم کر دیا۔ ایک ماہ قبل اسرائیلی قابض اتھارٹی نے اس عزام ابو عصب کے گھر کو اسرائیلی اتھارٹی کے بغیر قرار دیا تھا۔     

گھر کے مالک کے بیٹے سیف نے اس واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ‘  قابض پولیس اور انہدامی عملے نے گھر کو توڑنے کے علاوہ اہل خانہ پر بھی تشدد کیا اور پر ہر چیز ملہ بنا دی۔ اسی دوران پولیس افسروں نے گھر سے 3000 شکل چوری کر لیے۔     

واضح رہے یروشلم میں فلسطینیوں کے پاس قابض اتھارٹی کے  لائسنس کے بغیر گھر بنانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ۔ کیونکہ انہیں اتھارٹی کی طرف سے لائسنس جاری کرنے میں اس قدر مشکلات اور پیچیدگیاں پیدا کر دی جاتی ہیں۔ لائسنس اور نقشہ ملنا ممکن نہیں ہوتا۔     

دوسری جانب اسرائیلی قابض اتھارٹی پوری منصوبہ بندی کے ساتھ یروشلم کی شناخت تبدیل کرنے کے لیے فلسطینیوں کے گھر گرا گرا کر انہیں بے دخل کر رہی ہے جبکہ گھروں کے لیے لائسنس جاری نہیں کیے جاتے ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی