جمعه 15/نوامبر/2024

شہید فلسطینی کے رشتہ داروں کے ورک پرمٹ منسوخ

جمعہ 18-نومبر-2022

فلسطینی شہید  محمد سوف کے رشتہ داروں کو ورک پرمٹ سے محروم کرنے کے قابض اسرائیلی اتھارٹی کے فیصلے کی تحریک مزاحمت حماس نے مذمت کرتے ہوئے اسے بد ترین انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔   

حماس کے ترجمان جہاد طٰہ  کی طرف سے جمعرات کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے گروپوں کو اس اجتماعی انتقام کی اسرائیلی پالیسی کی مذمت کرنی چاہیے۔    

قابض اسرائیلی اتھارٹی کا یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جو اسرائیلی بے رحمی اور منتقم مزاجی کو ظاہر کرتی ہے۔   

واضح رہے منگل کی صبح 18 سالہ محمد سوف نے ایک غیر قانونی یہودی بستی ایریل میں چاقو سے حملہ کرنے اور کار ٹکرانے کی ایک کارروائی میں حصہ لیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران تین یہودی آباد کار ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے تھے۔    

اسرائیلی قابض فوج نے  شہید محند سوف کے رشتہ داروں کے  1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے اور کام کاج کر سکنے کے پرمٹ منسوخ کر دیے ہیں۔  

مختصر لنک:

کاپی