اسرائیلی قابض فورسز نے رواں سال کے دوران اب تک 750 فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے۔ فلسطینی اسیران کے لیے قائم سوسائٹی پی پی ایس نے اعداود و شمار ہفتے کے روز جاری کیے ہیں۔
پی پی ایس کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق ان حراست میں لیے گئے 750 فلسطینی بچوں میں سے کئی زخمی حالت میں تھے۔ جبکہ کئی بچے علیل تھے۔
واضح رہے بچوں کے عالمی دن کے موقع اس رپورٹ نے اسرائیلی قابض فورسز کے فلسطینی بچوں پر مظالم کا ایک پہلو اجاگر کیا ہے۔ بچوں کا اعالمی دن ہر سال 20 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ نیز یہ رپورٹ 2022 کے مکمل سال پر محیط نہیں ہے۔
حالیہ دنوں میں گرفتار کیے گئے بچوں میں سے پانچ بچوں کو نظربندی کے انتظامی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید کیے گئے ان فلسطینی بچوں کی بڑی تعداد ذہنی و جسمانی تشدد سہہ سہہ کر نفسیاتی عوارض کا شکار ہو چکی ہے۔ لیکن انہیں اسرائیلی جیل حکام نے علاج کی مناسب سہولت سے محروم رکھا ہے۔