فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے کے یہ واقعات ہفتے کی شام مغربی کنارے کے علاقے میں پیش آئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی جنین کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کئی جگہوں پر اور مختلف اوقات میں قابض اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی ۔
فائرنگ کے ان واقعات میں سے جبا ٹاون کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج پر کی گئی فائرنگ کی ذمہ دداری القدس بریگیڈ کے ذیلی جبا گروپ سے وابستہ مزاحمت کاروں نے قبول کی ہے۔ فائرنگ کے دیگر واقعات کے بارے میں ایسا کوئی بیان سامنے نہیں ہے آیا ہے۔