جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوج کی فائرنگ، 2 سگے فلسطینی بھائیوں سمیت 3 شہید

منگل 29-نومبر-2022

فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے دو مختلف علاقوں میں منگل کے روز اسرائیلی قابض فوج نے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ ان شہید ہونے والے تین فلسطینیوں میں دو نوجوان فلسطینی سگے بھائی تھے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چند مہینوں سے اسرائیلی قابض فوج کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم اب نیتن یاہو کے زیر قیادت اقتدار سنبھالنے والی زیادہ انتہا پسندانہ تعارف رکھنے والی حکومت کی آمد سے پہلے یہ فوجی کارروائیاں تیز تر کر دی گئی ہیں۔

دو سگے نوجوان فلسطین بھائیوں کو کفر عین کے علاقے میں فوج نے فائرنگ کر کے شہید کیا ہے، ان دونوں بھائیوں کے نام جواد عبدالرحمان الریماوی عمر 22 سال اور ظافر عبدالرحمان الریماوی عمر 21 سال معلوم ہوئے ہیں۔

تاہم اسرائیلی فوج یا اس کے کسی ترجمان نے فوری طور پر ان دو بھائیوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے بارے میں کوئی وجہ یا جواز نہیں پیش کیا ہے۔ دوسری جانب ہیبرون کے نزدیک بیت عمر میں ایک فلسطینی شہری جس کی وزارت صحت نے ابھی تصدیق کی ہے کہ سر میں قابض فوجیوں نے گولی مار کر اسے شہید کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی