کل منگل کو کویتیارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے کےخلاف فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر کو موصول ہونے والے ایک پریس بیان میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمیدن کے موقع پر کویتی ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ "ہم فلسطینیوں کے جہاد اور تحریکآزادی کے ساتھ جڑے رہنے، ان کی جائز مزاحمت کے لیے اپنی حمایت کی تجدید اور تصدیقکرتے ہیں اور قابض ریاست کے ساتھ نارملائزیشن کو مسترد کرتے ہیں۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی حمایت، فلسطینیوں کے جائز جہاد اور جدوجہد کی حمایت، ان کے غصب شدہ حقوق کی حمایت ایک مستقل، سرکاریاور عوامی سطح پر مسلمہ اصول ہے۔”
انہوں نے کہا کہنسل پرست اور دہشت گرد صہیونی قابض ریاست کے جرائم فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اورمقدسات کے خلاف جاری ہیں۔
کویتی ارکانپارلیمنٹ نے نشاندہی کی کہ "القدس مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیعوام کی مسلسل مزاحمت، فلسطین 48 کے شہروں اور دیہاتوں میں کمانڈو آپریشنز کےعلاوہ قوم کی آزادی کی امید کو زندہ کرتی ہے۔”
تونس کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
تونس نے فلسطینیعوام اور ارض فلسطین پر اسرائیلی قبضے کوختم کرنے اور 1967 کی سرحدوں پر آزاد، خود مختار ریاست جس میں القدس کو اس کےدارالحکومت کا درجہ حاصل ہو کے لیے ان کی جائز جدوجہد میں حمایت میں مضبوط موقف کااعادہ کیا۔
یہ بات تونس کیوزارت خارجہ کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں سامنے آئی ہے جس میں 29 نومبر کو فلسطینیعوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیاگیا تھا۔
یونس کی وزارتخارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امن صرف فلسطینیوں کے حق کی بحالی سے ہی قائم ہوسکتا ہے جسے حدود کے قانون سے کبھی ضائع نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے اس باتپر بھی زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو خود ارادیت، آزادی اوروقار کے اپنے مکمل حقوق دوبارہ حاصل کیے جائیں۔
اقوام متحدہ کیجنرل اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ ایک قرارداد کے مطابق ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیعوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
منگل کو فلسطینیعوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا گیا ہے، جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہرسال 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختص کیاہے۔
برازیل کی پارلیمنٹ کا اجلاس
دریں اثناء کلبروز منگل برازیل کی پارلیمنٹ نے فلسطین کے لیے خصوصی سرکاری اجلاس منعقد کیا۔فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی یاد میں، متعدد اراکین پارلیمنٹ، سینیٹاور برازیل کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے اس خصوصی سیشن میں خطاب کیا۔
پارلیمانی اجلاسمیں برازیلیا میں فلسطینی سفیر ابراہیم الزبن، متعدد عرب اور لاطینی سفیروں اورفلسطینی اور عرب کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دورانفلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم، اراضی پر قابض فوج کے مسلسل جرائم اور یہودیبستیوں کے ذریعے فلسطینی اراضی کی مسلسل چوری اورگھروں کی مسماری کے وسیع مناظردکھائے گئے۔
برازیل کی ورکرزپارٹی کے رہنما وفاقی نائب پاؤلو پیمینٹا نے اپنی تقریر میں کہا کہ "ان کیپارٹی اور اس کے ارکان فلسطینی کاز کے لیے اپنی تاریخی وابستگی کے عزم کا اعادہکرتے ہیں۔”
پیمینٹا نے زور دیاکہ "فلسطینی عوام کو اپنی پوری سرزمین پر رہنے اور اپنے تمام حقوق سے لطفاندوز ہونے کا حق حاصل ہے۔”
انہوں نے مزید کہاکہ "ہمیں ہر روز اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف ڈھائے جانےوالے ظلم و ستم اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھانے اور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔”