کل منگل کی شام فلسطینیمزاحمتی نوجوانوں نے بیت لحم اور الخلیل شہروں میں غاصب یہودی آباد کاروں کی گاڑیوںکوسنگ باری سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اس کےعلاوہ پتھراؤ سے ایک خاتون آبادکار زخمی بھی ہوئی۔
بیت لحم کے جنوبمیں واقع "معالیہ آموس” بستی کے قریب فلسطینی نوجوانوں کی جانب سےپتھراؤ کے بعد ایک بس اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
الخلیل کے شمال میںبیت امر نامی قصبے میں پتھر لگنےسے ایک خاتون آبادکار زخمی ہو گئی۔ اس کے علاوہقصبے میں آباد کاروں کی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب بیت امرقصبے میں قابض فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تین فلسطینی نوجوان گولیوں سے زخمیہوگئے۔
بیت امر کے قصبےمیں شہید 41 سالہ مفید محمدمحمود اخلیل کی نماز جنازہ کے دوران جھڑپیںشروع ہوئیں۔ مفید گذشتہ سے پیوستہ رات قصبے پراسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد فائرنگسے شہید ہوگیا تھا۔
قابض فورسز نےدرجنوں شہریوں کو جنازے میں شرکت کے لیے قبرستان پہنچنے سے روک دیا۔ اس دورانجھڑپوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت درجنوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔