اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ شن بیٹ نے آئندہ خلیجی دورے کے دوران صدر اسحاق ہرزوگ کے لیے حفاظتیاقدامات کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب سوشل میڈیا پر ان کے دورے کی مخالفت میںایک مہم جاری ہے۔
چینل 12 نے کہاکہ ہرزوگ کا بحرین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ عن قریب ہوگا جہاں وہ دونوں ممالککے سینیر رہ نماؤں سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ منصوبے کے مطابق ہوگا، لیکن سکیورٹیایجنسی نے بحرین کے اپوزیشن کارکنوں کی طرف سے اس دورے کی مخالفت میں ایک مہم کینشاندہی کی ہے۔
چینل نے کہا کہ”تین زبانوں، عبرانی، عربی اور انگریزی میں شائع ہونے والے احتجاجی اشتہاراتمیں سے ایک میں’ ہرزوگ کو بحرین میں "مجرم”قرار دیا جائے گا اور”خوش آمدید نہیں” کہا جائے گا۔ ایک اور اشتہار میں کہا گیا: "نارملائزیشنغداری ہے۔ ادھر مت آنا۔”
طے شدہ ہے کہہرزوگ 4 دسمبر کو شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر بحرین کا دورہ کریں گے۔ وہمملکت کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر ہوں گے۔ اسرائیلی صدراس سے قبل پیر کواپنے اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔
قطر ورلڈ کپ 2022میں صیہونی ریاست کو بڑے پیمانے پر عربعوام کی طرف سے مسترد کر دیا اور صہیونی چینل کے نامہ نگاروں کو قطر کی گلیوں میںبے دخلی کی مہم کا نشانہ بنایا گیا۔ قطر کپ کے دوران عرب اقوام کی طرف سے جس طرحاسرائیل کی مخالفت سامنے آئی ہے اس نے بعض عرب ممالک کی اسرائیل کے لیےنارملائزیشن کا پول کھول دیا ہے۔