عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی جیل سروس کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے خاتمے کے لیے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
فلسطینی کمیشن برائے اسیران کا کہنا ہے کہ 900 فلسطینی قیدیوں نے احتجاج کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کی طرف سے دیا جانے والا کھانا لینے سے انکار کیا۔
عوفر جیل کے باورچی خانہ میں کام کرنے والے قیدیوں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے اپنے سیل چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
فلسطینی قیدیوں نے آئی پی ایس کی جانب سے عوفر جیل میں قیدیوں کی تعداد میں اضافے اور قیدیوں کو گھر والوں سے ملاقات میں تاخیر کے سبب احتجاج شروع کیا ہے۔