ایک صہیونی فوجینے جمعے کی شام ایک نوجوان کو انتہائی قریب سے گولی مار کر شہید کردیا۔ فلسطینی شہری کوشمالی مقبوضہ مغربی کنارے کےشہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں گولی مار دی گئی۔
مقامی ذرائع کےمطابق ایک صہیونی فوجی نے شہر کے وسط میں مرکزی سڑک پر ایک نوجوان کو گولی مار دی۔
ہلال احمر فلسطیننے کہا کہ قابض فوج نے اس کے عملے کو زخمی نوجوان کے قریب جانے سے روک دیا جبکہوزارت صحت نے بتایا کہ زخمی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت عمار مفلح کے نام سے کی گئی ہےجس کا تعلق نابلسکے گاؤں اوصرین سے ہے۔
قابض فوج نےفلسطینی شہریوں پر گولیاں، سٹن گرنیڈ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔اس دوران ایکنوجوان کو انتہائی قریب سے گولی مار کر شہید کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پرپوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان کو گولی مارنے سے قبل اسکے ساتھ اسرائیلی فوجی جھگڑ رہا ہے۔
عبرانی ذرائع نےدعویٰ کیا کہ ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے چاقو کےذریعے حملہ کیا۔