اسرائیلی قابض اتھارٹی کی جیل نافحہ سے دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایک فلسطینی قیدی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی محکمہ جیل خانہ جات حکام نے 61 سالہ یوسف مقداد نامی فلسطینی قیدی کو مقامی سوروکا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کے موجودہ اور سابق نظر بندی کے امور سے متعلق کمیشن نے اپنے جمعہ کے روز جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ یوسف کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔
فلسطینی قیدیوں سے متعلق کمیشن نے یوسف کے خراب حالت کو پہنچنے کا ذمہ دار اسرائیلی قابض اتھارٹی کو ٹھہرایا اور کہا اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینی قیدی کے علاج معالجے کا بندوبست نہیں کیا۔
جبکہ وہ جانتے تھے کہ یوسف ‘ہائپر ٹینشن’ کے مرض میں مبتلا ہے۔ فلسطینی قیدی کو جیل سے جڑے نافحہ ہسپتال میں دو ہفتے پہلے منتقل کیا گیا تھا۔