جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی یکجہتی کے لیے لگائے گئے بینرز امریکی شہروں میں اتار دیے گئے

اتوار 4-دسمبر-2022

امریکہ کے بعض شہروں سے فلسطینیوں کے حق میں لگائے گئے بینرز اتار دیے گئے۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لگائے گئے بینرز امریکی شہر ملواکی اور ایپلٹن سے اتارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے طے کیے گئے یوم یکجہتی فلسطین کے لیے لگائے بینرز کا مقصد فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی قبضے اور مظالم کے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا۔

ایم اے سی نامی گروپ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی حمایت اور امریکی فنڈ کے ذریعے ہونے والے اسرائیلی قبضے اور فلسطینیوں پر ہونے مظالم کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

ایم اے سی کے رکن فرزاد قدسی نے کہا ہے ‘ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جدوجہد آزادی کی حمایت کے لیے آئے ہیں۔’ فرزاد قدسی نے مزید کہا ‘فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم میں اضافے کے بعد فلسطینیوں کی حمایت کرنا زیادہ ضروری ہے۔’

ایم اے سی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف وسکونسن ملواکی کی لائبریری کا نام تبدیل کرنے کی مہم کا آغاز سٹوڈنٹس فار ڈیموکریٹک سوسائٹی اور سٹوڈنٹس فار جسٹسن ان فلسطین کے باہمی تعاون سے جلد کریں گے۔ لائبریری کا نام پہلی اسرائیلی خاتون وزیر اعظم  گولڈا میئر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ گولڈا میئر 1905 میں یوکرین سے ملواکی آگئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی