جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے مزید نو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا

اتوار 4-دسمبر-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے مزید نو فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ فلسطینیوں کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے اغوا کیا گیا ہے۔ واضح رہے اغوا کی یہ کارروائیاں قابض اسرائیلی اتھارٹی کا معمول بن چکی ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی نے طولکرم مہاجر کیمپ کے چار نوجوانوں اور شمالی بیت لحم کے پناہ گزین کیمپ سے پانچ افراد کو اغوا کیا ہے۔ اسرائیلی قابض اتھارٹی نے نوجوانوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے نوجوانوں کو اغوا کرنے کے بعد ظاھر العبد اور کفیرات کے دیہاتوں اور جنوب مغرب میں واقع جنین کے قصبے کے اطراف میں نئی چوکیاں بھی قائم کی ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی