مراکش نے 2022 فیفاورلڈ کپ قطر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی مختلف فلسطینیگورنریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گذشتہ روز اسپین اور مراکش کے درمیان ہونے والےمقابلے میں اسپین کی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی تھی۔
غزہ کی پٹی میںفلسطینیوں نے مراکش کی ٹیم کی کامیابی کے جشن میں جلوس نکالے اور اس عظیم کامیابیپر خوشی کااظہار کیا۔ مراکش کی ٹیم کیکامیابی ورلڈ کپ میں کسی عرب ٹیم کی تاریخ میں پہلی کامیابی ہے۔
مقبوضہ مغربیکنارے اور مقبوضہ اندرون میں بھی مراکش کی ٹیم کی جیت کی خوشی میں آتش بازی کی گئی۔سماجی رابطوں کی سائٹس پر مراکش کی عظیم کامیابی اور اس پر فلسطینیوں کی مسرت کابھرپور مظاہرہ دیکھا گیا۔
اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے ترجمان نے برادر ملک قطر میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میںمراکش کو کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔
حماس کے ترجمانحازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ عرب کھیلوں کی کامیابی ہے جو کہ تعریفکی مستحق ہے، امید ہے مراکش کی ٹیم آئندہ میچوں میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی”۔