جمعه 15/نوامبر/2024

الخلیل میں دو فلسطینی خواتین گرفتار، القدس میں مکانات مسماری کے نوٹس

جمعرات 8-دسمبر-2022

بدھ کے روز اسرائیلیقابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں واقع عروب مہاجر کیمپ کےداخلی راستے سے دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی ٹیکسی کو روکا، اسے العروب کیمپ کے داخلی راستےکے قریب تلاشی کا نشانہ بنایا اور اس میں سوار دو مسافر خواتین کو گرفتار کر لیا،جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

بدھ کی شام اسرائیلیقابض فوج نے وادی اردن میں الحمرا فوجی چوکی پر طوباس سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔

طوباس میں اسیران کلب کے ڈائریکٹر کمال بنی عودہ نے بتایاکہ قابض فوج نے 32 سالہ عبیدہمحمد حسین دراغمہ کو حمرا چوکی پر اس وقت گرفتار کیا جب وہ وادی اردن میں اپنے کامسے واپس آرہے تھے۔

بدھ کی شام اسرائیلیقابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع الطور قصبے سے دو نوجوانوں کوگرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے بیت المقدس میں الطور قصبے پر دھاوا بولا اور علی عرابیاور آدم سامی ابو الھوا نامی دو نوجوانوں کو ان کے والدین کے گھروں سے گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب اسرائیلیقابض حکام نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیسویہ میں زیرتعمیر متعدد مکانات کو مسمار کرنے کا حکم دیا۔

مختصر لنک:

کاپی