جمعه 15/نوامبر/2024

‘اسرائیلی بھڑئیے’ نے بکریوں اور بھیڑوں کے باڑے بھی مسمار کر دیے

جمعہ 9-دسمبر-2022

اسرئیلی قابض اتھارٹی نے جمعرات کے روز فلسطینیوں کے اپنی بھیڑ بکریوں کے لیے بنائے باڑے اور دوسرے زرعی عمارات کے ڈھانچے مسمار کر کر دیے۔  قابض اتھارٹی کی طرف سے یہ کارروائی 1948 کے زیر قبضہ علاقے قلیلی ریجن میں کی گئی ہے۔   

 جہاں ایک گاوں اکبرا گاوں میں کارروائی کی گئی۔ اس گاوں 500 کے قریب فلسطینی شہری رہتے ہیں اور ان کا کاروباری انحصار زیادہ تر لائیو سٹاک پر ہی ہے اور اسی پر گذر بسر کرتے ہیں۔    

ایک مقامی ذریعے کا کہنا ہے کہ بھیڑ بکریوں کے ان باڑوں کو انسان نما  اسرائیلی بھیڑیوں  نے اس وقت مسمار کیا جب جانور ان کے اندر موجود تھے۔ بعد ازاں ان بھیڑ بکریوں کو پہاڑوں پر جانے پر مجبور کر دیا گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ جانوروں میں بڑی تعداد گائے اور بھیڑوں کی تھی۔ اس ذریعے کے مطابق اکبرا گاوں میں جمعرات کے روز کی گئی اس  مسماری سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی