مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے بڑھے ہوئے مظالم اور مسلسل فلسطینی شہادتوں کے سلسلے میں حاس کے زیر اہتمام شمالی غزہ میں سینکڑوں افراد کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کے انعقاد کا ایک مقصد حماس کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینی کی آزادی کے لیے تجدید عہد کرنا اور مغربی کنارے کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔
حماس ترجمان عبداللطیف القانو نے ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا ‘غزہ اور مزاحمت کار مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ اسرائیلی منصوبے کے تحت اقصیٰ کو یہودیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ‘
ترجمان نے مزید کہا ‘مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی جرائم کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ مزاحمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔