جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بحری کشتیوں اور جنگی طیاروں کی لبنانی حدود کی خلاف ورزیاں

ہفتہ 10-دسمبر-2022

اسرائیل کے متعدد جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور جبکہ اسرائیلی بحری کشتیوں نے بھی جمعہ کے روز لبنانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

 لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ایک لبنانی ڈرون طیارہ لبنان کی فضائی حدود میں آیا۔ یہ لبنانی مقبوضہ شیبا فارمز اور حسبیا کے علاقے میں اندر کی طرف آیا تھا۔ اس نے بارغوض کی پہاڑیوں اور درائے لتانی کے مغرب میں پرواز کی۔’

 فوجی بیان کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے دمون ٹاون کے اوپر بھی لبنان حدود کی خلاف ورزی کی۔ اور ایک دائرے کی شکل میں بیروت شہر کے اوپر پرواز کرنے کے بعد واپس چلا گیا،’۔

اس کے علاوہ دو اسرائیلی جنگی جہازوں نے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور کفر کیلا اورکے اوپر پرواز کی۔  اسی طرح اسرائیلی گن بوٹس نے سندری حدود کی خلاف ورزی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی