جمعه 15/نوامبر/2024

پرندوں کے شکاری بھی قابض اسرائیلی فوج کے نشانے پر آگئے

اتوار 11-دسمبر-2022

اسرائیلی قابض فورسز نے ماہی گیروں اور غزہ کے کسانوں کے بعد پرندوں کے شکاریوں کو بھی اپنے حملوں کی زد میں لے لیا ہے۔   پرندوں کے شکاریوں پر غزہ شہر کے مشرق میں  قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے ۔       

 

 مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوجیوں نے غزہ کے رہائشی شکاریوں کو پرندوں کے لیے کام انے والی شکار گاہ میں داخل ہونے سے فائرنگ کر کے روک دیا اور کہا یہ ‘نو گو ایریا’ ہے۔        

علاوہ ازیں قابض فوج نے غزہ کے کسانوں پر بھی حملہ کیا اور مختلف مقامات پر انہیں اپنے کھیتوں میں جانے سے روک دیا۔ تاہم کسی کسان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔ 

واضح رہے قابض اسرائیلی فوج غزہ کی ساحلی پٹی کے قریب کسانوں ، ماہی گیروں اور مزدوروں کو اکثر فائرنگ کا نشانہ بناتی اور گرفتار کرتی رہتی ہے۔
حتیٰ کے سمندر میں اسرائیلی نیوی کے اہلکار بھی ماہی گیروں کی کشتیوں پر گولے برسانے،انہیں قبضے میں لینے اور کشتیوں کو چھین کر تباہ کرنے کی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ لیکن پرندوں کے شکاریوں کو نشانے پر لینے کا  یہ نیا واقعہ کافی دیر بعد سامنے آیا ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی