درجنوں فلسطینیوں نے العماری پناہ گزین کیمپ میں کینسر زدہ فلسطینی قیدی ناصر ابو حمید کی فوری رہائی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا ۔ ریلی کا آغاز کیمپ میں قائم مسجد سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کیا گیا۔
ریلی کے شرکا نے ابو حمد کی تصاویر والے پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور وہ مطالبہ کر رہے تھی کہ جاں بلب ابو حمید کی رہائی کے لیے بین الاقوامی ادارے مداخلت کر کے ابو حمید کی غیر مشروط رہائی ممکن بنوائیں۔
ابو حمید اگست 2021 سے کینسر کی بری حالت کو پہنچ چکے ہیں۔ ان کے جسم کے نوے فیصد حصے نے ہلنے جلنے کی سکت باقی نہیں رہی۔ یادداشت متاثر ہو چکی ہے۔ لیکن اسرائیلی قابض اتھارٹی کامل یہودییت گردی کے باعث بے ان کو رہا کرنے کو تیار نہیں ہے۔
ابو حمید جن کے جسم کا درجہ حرارت نہ ہونے کے برابر رہ گیا ، بول نہیں سکتے اور کھا نہیں سکتے 2002 سے اسرائیلی جیل میں ہیں۔ وہ العماری پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ہیں جہاں ان کی بوڑھی والدہ اور دو بیٹیاں بھی رہتی ہیں۔