جمعه 15/نوامبر/2024

"سائبر آئرن ڈوم” نیا نارملائزیشن پروجیکٹ کیا ہے؟

پیر 19-دسمبر-2022

ایرانی سائبرخطرات اسرائیلی قابض ریاست اور اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک کے لیےتشویش کا باعث ہیں، جس کی وجہ سے وہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک”سائبر” اتحاد قائم کر رہے ہیں۔

حال ہی میں عبرانیمیڈیا نے ایران کے حوالے سے "مشترکہ دشمنوں” کے خلاف انٹرنیٹ کے میدان میںتعاون کرنے کے لیے "سائبر ڈیفنس” کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے قیامپر بات چیت کے لیے اسرائیل، بحرین، مراکش اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کوششوںاور ملاقاتوں کا انکشاف کیا۔ ، جہاں اس منصوبے کو "سائبر آئرن ڈوم” کہاجاتا ہے۔

صرف گذشتہ جولائیکے دوران ایرانی ہیکرز نے ایک کامیابی حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے 300000 سےزائد اسرائیلیوں کی معلومات حاصل کی اور اسے لیک کیا۔ یہ ڈیٹا اسرائیل کی مشہورسفری بکنگ سائٹس کو نشانہ بنا کر چوری کیا گیا۔

قابض اسرائیلیریاست کے میڈیا نے خبردار کیا کہ چاروں ممالک کے درمیان سائبر اتحاد اس”سائبر مشق” کی طرح ہے جو امریکا اور اسرائیل کے درمیان "ایرانیسائبر خطرے” کا مقابلہ کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ "جارجیا سائبر” سینٹرامریکی ریاست جارجیا میں واقع ہے اور یہ قابض اسرائیل اور واشنگٹن کے درمیان ساتویں مشترکہسائبرمشق ہے۔

یہ انکشاف انرپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں ایراننے سائبر کے میدان میں بہت ترقی کی ہے۔ اور این نیوبرگر امریکی قومی سلامتی کے مشیراور سائبر امور کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیرے کہا کہ ایران اور خطے کے دیگرممالک سائبر جنگ کے  میدان میں تیزی کےساتھ ترقی کر رہے ہیں۔ یہ کہ امریکا اس میدان میں ایرانی خطرات میں اضافے کو نوٹکرتا ہے۔

قابض اسرائیل کےوزیر دفاع بینی گینٹز نے اس سے قبل انکشافکیا تھا کہ تل ابیب نے امریکا کی مدد سے امریکی پاور پلانٹس پر سائبر حملے کوناکام بنایا تھا۔

گذشتہ جمعہ کواسرائیلی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے سائبر دفاع کے شعبے میں دوطرفہتعاون بڑھانے کے لیے امریکی سائبر یونٹ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق کی۔ اس مشق میں مشرقوسطیٰ کے خطے سے پیدا ہونے والے خطرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اسرائیل ڈیفنس میگزیننے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی سائبر یونٹ نے امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی "ڈیایچ ایس” کے ساتھ "سائبر” اور تکنیکی دفاع کے شعبے میں تعاون کے دومعاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد نقل و حمل میں سائبر دفاع میں تعاون کیکوششوں کو تقویت دینا ہے۔ شہری ہوا بازی کے شعبے کی حفاظت پر زور دے کر ٹرانسپورٹیشنکے شعبے میں تعاون اور مشترکہ کوآرڈینیشن کو مضبوط کرنا ہے۔

تعاون کی حالیہ یادداشتمیں انٹیلی جنس تعاون، مشترکہ تحقیق اور مشقیں، تحقیق اور ترقی اور ماہرین کےتجربات کے تبادلے کا تسلسل شامل ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ،انکرپشن، نیویگیشن اور جدید سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی کے خطرات کی نگرانی اور اسے کمکرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی