جمعه 15/نوامبر/2024

کفر قاسم میں گولی مار کر فلسطینی شہری کو شہید کر دیا گیا

جمعہ 23-دسمبر-2022

اسرائیلی پولیس نے آج صبح کفر قاسم قصبے میں ایک فلسطینی موٹر سائیکل سوار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔شہید کی شناخت نعیم محمود ذیب بدیر کے نام سے ہوئی ہے۔

 دعویٰ کیا گیا کہ مقتول نے مبینہ طور پر اپنی موٹر سائیکل فوجیوں کی گاڑی سے ٹکرائی تھی۔

اس واقعے میں دو اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے اسپیشل فورسز کے یونٹوں اور فوجی گاڑیوں سمیت علاقے میں کمک روانہ کی۔

اس سے قبل، مقتول کے بھائی کو اسرائیلی فورسز نے قصبے میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار مہم کے دوران حراست میں لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی