اسرائیلی قابض فورسز نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ فلسطینی پرزنرز سوسائٹی کے مطابق اغوا کیے جانےوالوں میں بڑی تعداد فلسطینی نوجوانوں کی ہے۔
اسرائیلی قابض فورسز نے اس اغواکاری کے لیے فلسطینیوں کے گھروں میں چھاپے مارے اور یہ سلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رکھا گیا،
اسی دوران قابض فورسز اور فلسطینیوں کے درمین بعض جگہوں پر تصدام بھی پیش آئے۔ تصدام کا ایک بڑا واقعہ قبطیہ ٹاون جنین میں پیش آیا۔
عینی شاہدوں کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض فوجیوں کی چڑھائی کے جواب میں ان پر فائرنگ کی ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مختلف مقامات پر مزاحمت کے واقعات پیش آئے۔ جبکہ 6 مختلف مقامات پر قابض فوجیوں پر فائرنگ بھی کی گئی