جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی کمپنی اور کویتی "کریڈٹ” بینک کےدرمیان معاہدے کی تحقیقات

پیر 26-دسمبر-2022

کویت نے ایکاسرائیلی کمپنی کے ساتھ کریڈٹ بینک کے معاہدے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیلکا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وزارت خزانہ نے بینک سے معاہدہ ختمکرنے کے لیے کہا ہے۔

کویتی وزیر خزانہعبدالوہاب الرشید نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزارت نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھمعاہدہ ختم کرنے کے لیے کریڈٹ بینک سے بات کی تھی۔

انہوں نے مزیدکہا "آڈٹ بیورو کی رپورٹ میں شامل تازہ ترین پیش رفت کی تحقیقات کے لیے ایککمیٹی بنائی جائے گی۔”

انہوں نے وضاحت کیکہ کریڈٹ بینک کو اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ آڈٹ بیوروکی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہےاور اسٹیٹ آڈٹ بیورو کی رپورٹ میں شامل تازہ ترین پیشرفتکی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس حوالے سے رکن پارلیمنٹ حماد المدلج نے 21 دسمبر کو قومی مجلس امہ کےاجلاس میں تل ابیب میں واقع کمپنی کے لیے کریڈٹ بینک کے تحفظاتی نظام کے استعمالاور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

کویتی وزیر کا یہبیان پارلیمنٹ کے رکن حماد المدلج کے اسانکشاف کے بعد سامنے آیا ہے کہ کریڈٹ بینک نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اپنےتحفظ کے نظام کی خریداری، دیکھ بھال اور ترقی کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

دوسری طرف کویتی کریڈٹ بینکنے اس بات کی تردید کی کہ اور رکن پارلیمانحماد المدلج کے اس دعوے کو بے بنیاد قراردیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کریڈٹ بنک نے کی اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیاہے۔

بینک نے کویتی میڈیاکے ذریعہ کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے وہ ایکلائسنس یافتہ کویتی کمپنی ہے، جسے ملک کے مجاز حکام نے منظور کیا ہے۔ اسے وزارتتجارت و صنعت اور مرکزی ایجنسی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے منظوری دی گئیہے۔ .

مختصر لنک:

کاپی