اسرائیلی قابض حکام نےفلسطینی قیدی خلیل عواودہ کے مقدمے کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
عواودہ نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف احتجاجاً 172 دن کی بھوک ہڑتال کی تھی جس پر انہیں 2 اکتوبر کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تاہم، اسرائیلی حکام نے رہائی سے کچھ دیر پہلے، اساف ھروفہ اسپتال سے رملہ جیل منتقلی کے دوران فون اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کر کے رہائی مؤخر کر دی ہے۔
ستم بالائے ستم، صحت کی خراب صورتحال کے باوجود ان کے اہلِ خانہ کو ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔