فلسطینی شہدا کی لاشوں کی رہائی کے لیے متاثرہ فلسطینی خاندانوں کی طرف سے ایک بار پھر احتجاج کیا گیا ہے۔ اس موقع پر یہ اعلان بھی سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی اور فوج کی حراست میں موجود شہید فلسطینیوں کی لاشوں کی رہائی کے لیے دھرنے دیے جائیں گے۔
بدھ کے روز فلسطینی شہیدوں والدین اور ورثا کی کمیٹی کی رکن فاطمہ منصور نے بات کرتے ہوئے کہا’ اسرائیلی قابض اتھارٹی منظم طریقے سے فلسطینی شہدا کی لاشوں کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ‘
انہوں نے مزید کہا ‘ ایسے ظلم کی کہیں اور مثال نہیں ملتی کہ شہدا کے ورثا کو طویل عرصے تک ان کے پیاروں کی لاشوں سے بھی محروم کر دیا جائے۔ ‘
فاطمہ منصور نے یہ بھی کہا ‘ اسرائیل فلسطینی شہدا کے والدین اور ورثا کے دباو میں لانے کے لیے بد ترین نفسیاتی ہتھکنڈوں کا شکار بنائے ہوئے ہے۔ اس صورت حال میں متاثرہ خاندانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اپنے پیاروں کی لاشیں واگزار کرانے کے لیے ہر روز احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے