جمعه 15/نوامبر/2024

‘ مشیر شحاتیت کو جیل میں کچھ ہوا تو ذمہ دار اسرائیلی اتھارٹی ہو گی’

ہفتہ 31-دسمبر-2022

فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق قائم فلسطینی اسیران سوسائٹی نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی شہری مشیر الشحاتیت کی صحت کی سخت خرابی کے باوجود ایک بار پھر گرفتاری کی نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہو گا۔

 پی پی ایس کے مطابق شحاتیت کو ماہ ستمبر میں 22 ماہ کی نظر بندی کے بعد اسرائیل جیل سے رہائی ملی تھی۔ اس دوران ان کی صحت سخت خراب ہو چکی ہے۔ لیکن اسرائیلی قابض فورسز نے جمعرات کے روز ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔

پی پی ایس نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے جیلوں میں قید مریضوں کے حوالے سے کہا یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اسرائیلی حکمت عملی جان بوجھ کر فلسطینی قیدیوں کو علاج سے محروم رکھنے کی ہے۔

اس لیے ایک مریض فلسطینی  مشیر شحاتیت کو قید کے دوران کچھ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری اسرائیلی قابض اتھارٹی پر ہو گی۔

مشیر شحاتیت کو اسرائیلی قابض فورسز نے جمعرات کو صبح سویرے دورا ٹاون الخلیل شہر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔ ان کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ شحاتیت کی صحت سخت خراب ہے ۔ وہ خون کے خلیات اور آنتوں کے امراض کا شکار ہیں۔ اس وجہ سے انہیں سرجری کے بعد مسلسل کولسٹومی بیگ لگا دیا گیا ہے۔

35 سالہ مشیر شحاتیت کے تین بچے ہیں اور وہ اب تک مجموعی طور پر اپنی زندگی کے دس سال اسائیلی قید میں گذار چکے ہیں۔ انہیں اب تک اسرائیلی قابض فورسز سات بار گرفتار کر چکی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی