جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بحریہ کی غزہ کے ساحل کے قریب فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

منگل 3-جنوری-2023

کل سوموار کی شامقابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی میں سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینیماہی گیروں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ماہی گیروں پر مشین گن سےحملہ کیا اور اس کے علاوہ آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ایک مقامی ذریعےنے بتایا کہ قابض فوج کی کشتیوں نے جنوب میں الواحہ شمال میں السودانیہ میں سمندر میں چلنے والی ماہیگیروں کی کشتیوں کی طرف فائرنگ، گیس اور لائٹنگ بم برسائے اور ماہی گیروں کوزبردستی سمندر چھوڑنے پر مجبور کیا۔

ادھر اسرائیلیفوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقوں پر نچلی پروازیں جاری رکھیں۔

یہ امر قابل ذکرہے کہ قابض فوج کی کشتیاں روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں پر جان بوجھ کر گولیاںچلاتی ہیں،گیس پھینکتی ہیں اور انہیں امن و امان کے ساتھ روزی روٹی سے محروم کر دیتیہیں۔

مختصر لنک:

کاپی