اسرائیلی قابض افواج نے ہفتے کے روز فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں ایک بار پھر ٹارگٹ کیا۔ اس دوران ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر مشین گنوں اور پانی والی توپوں سے بھی حملہ کیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض افواج کی یہ کارروائی ہفتہ کے روز صبح سویرے کی گئی اور اسرائیلی افواج نے فلسطینی ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلی پکڑنے سے روکنے کے لیے کی۔ اس دوران ماہی گیروں کی کشتیاں بھی ڈبونے کی کو شش کی۔
قابض فوجیوں نے ان فلسطینی ماہی گیروں کو ساحل سے پانچ سمندری میل کے اندر کے علاقے میں نشانہ بنیا اور ماہی گیروں کو ساحل کی طرف دھکیل دیا۔ خوش قسمتی سے کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اسی دوران قابض اسرائیلی فوجیوں غزہ ہی کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں فلسطینی کسانوں پر بھی حملہ کیا ہے۔ کسانوں پر گولی چلانے کے علاوہ آنسو گیس کے گولے بھی فائر کیے۔