گذشتہ چوبیسگھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمتکی 16 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ، 3 بارودی آلات کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دینا اور آباد کاروں کی دو گاڑیوں کو تباہ کرنا شامل ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین”معطی” نے مغربی کنارے کے 8 الگ الگ علاقوں میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوںکی نشاندہی کی، اس دوران پتھراؤ کیکارروائیاں ہوئیں۔
مقبوضہ بیتالمقدس کے قصبے سلوان میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، اسدوران قلندیہ چوکی کے قریب بارودی مواد کے دھماکوں کے علاوہ فلسطینی نوجوانوں نے پتھراؤ کیا۔
قلقیلیہ کے قصبےعزون میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنے اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہکرنے کے علاوہ رام اللہ کے شہر سلواد میں بھی فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم ہوا۔
نابلس میں چیکپوائنٹ 17 کے قریب کے علاقے میں قابض فوجیوں پر فائرنگ کے حملے کے علاوہ دھماکہ خیزآلات سے حملہ کیا۔
فلسطینیوں نے شاویشمرون یہودی بستی کے قریب آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا، اس کے علاوہ آبادکاروں کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
دوسری طرف جنین میںاسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
دھماکا خیز آلاتسے دھماکا کرنے کی کارروائیوں کا دائرہ الخلیل کے قصبے بیت امر تک پھیل گیا، جہاںقابض فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤکیا گیا۔