کل رات صہیونیریاست کے ایک خفیہ ادارے "شن بیٹ” کا ایک افسر مقبوضہ مغربی کنارےکےشمالی شہر طولکرم میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
عبرانی چینل ’ریشٹکے اے این‘ کے مطابق شن بیٹ میں "سکیورٹیافسر” فلسطینیوں کی فائرنگ سے اس وقت زخمی ہوا جب وہ طولکرم کے علاقے میں خفیہدورے پر تھا۔ زخمی اسرائیلی خفیہ ادارے کے اہلکار کو اسرائیلی فوج نے اپنی تحویلمیں لے لیا اور اسے فوری طور پرعلاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
’شن بیٹ‘ کا یہافسر فوجی آپریشن کے دوران اس وقت زخمی ہوا جب کچھ مزاحمت کاروں نے اس کی کار پر فائرنگکی۔ اسے اس وقت گولی ماری گئی جب وہ طولکرم کے نور شمس کیمپ سے ایک فلسطینی کوگرفتار کر رہا تھا۔
اتوار کے روزفلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج کے خلاف 8 کارروائیاں کیںجن میں 3 فائرنگ آپریشن اور 5 محاذ آرائی کی کارروائیاں شامل تھیں۔
مقبوضہ مغربیکنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی مزاحمت نے 13 جنوری سے 19 جنوری تک ایک ہفتے کےدوران 250 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کیں۔
سال 2022 کےدوران مرکزاطلاعات فلسطین نے 12188 سے زائد مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں 31اسرائیلیوں، جن میں زیادہ تر فوجی تھے کی ہلاکت اور 525 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیقکی۔