فلسطینی اتھارٹیکی وزارت داخلہ نے تحریک فتح تحریک کے موبلائزیشن اینڈ آرگنائزیشن کمیشن میں منیرالجاغوب کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
مغربی کنارے میںپولیس کے ڈائریکٹر جنرل یوسف الحلو کی طرف سے بھیجے گئے ایک سرکاری مراسلے کےمطابق "موبائلائزیشن کمیشن میں الجاغوب کی ذمہ داری ختم کردی گئی ہے اور انہیںایک پولیس افسرکے طور کام کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔
الجاغوب کو گذشتہہفتے مغربی کنارے سے فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس سروس نے گرفتار کیا تھا۔
الجاغوب کی گرفتاری ریڈیو پر فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں پر پر تنقید کے بعد عمل میں لائیگئی تھی۔ تین ہفتے قبل ان کے بھائی معتصم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ بھی اتھارٹی میںکام کرتے ہیں۔ ان پر غیر قانونی تجارت کا الزام عاید کیا گیا تھا اور گرفتاری کےبعد انہیں فلسطینی اتھارٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔