اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ابوظبی کے ممکنہ دورے سے قبل ایک اسرائیلی وزیر نے متحدہعرب امارات کا خفیہ دورہ کیا ہے۔
پیر کو عبرانینیوز ویب سائٹ ’واللا‘نے اطلاع دی کہ اسٹریٹجک امور کے وزیر، رون ڈرمر اتوار کو متحدہعرب امارات کے دارالحکومت گئے جہاں انھوں نے سینیر حکام سے ملاقات کی۔
دسمبر کے آخر میںنئی قابض حکومت کے اپنے فرائض سنبھالنے کے بعد کسی اسرائیلی وزیر کا خلیجی ریاستکا یہ پہلا دورہ ہے۔
نیتن یاہو نے اسماہ کے شروع میں امارات کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا تھا۔ یہ دورہ اس وقت ملتویکیا گیا جب قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کےچند گھنٹے بعد متحدہ عرب امارات سمیت عالمیسطح پر اس دھاوے کی شدید مذمت کی گئی۔
چینل 12 نے رپورٹکیا کہ دورہ ملتوی کرنے کی سرکاری وجہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو "بعد کی تاریخمیں کامیاب سفر کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اجازت دینا تھا۔”
2021 میں ختم ہونے والی اپنی پچھلی مدت میں نیتن یاہو نے امریکیصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عرب ممالک کے ساتھ "ابراہیمی معاہدے” کیے تھے۔
دائیں بازو کے سیاستدان نفتالی بینیٹ نے 2021ء میں نیتن یاہو کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے۔انہوں نے جون 2022 امارات کا دورہ کیا۔ اس طرح وہ امارات کا دورہ کرنے والےپہلےاسرائیلی وزیرتھے۔