فلسطینی قیدی محمد خلیل مسلسل قید تنہائی کی وجہ سے بگڑتی صحت کے مسائل سے دوچار ہے۔
کمیشن برائے امور اسیران و سابق اسیران کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل حکام نے فلسطینی قیدی محمد خلیل کو 15 سال سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خلیل کی ذہنی صحت دن بدن خراب ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رام اللہ کے المزرعہ الغربیہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ محمدخلیل 2006 سے اسرائیلی حراست میں ہیں۔ اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
خلیل کو ریمونم جیل کے انفرادی سیل میں رکھا گیا ہے جس کی ہمہ وقت نگرانی کی جاتی ہے۔
اسرائیل میں درجنوں فلسطینی قید تنہائی کاٹ رہے ہیں۔ جیل حکام تعزیری اقدام کے طور پر بھی اکثر فلسطینی قیدیوں کو انفرادی سیلوں میں منتقل کردیتے ہیں۔