کل اتوار کواسرائیلی قابض فوج نے ایک شامی شہری کو اس وقت گولیاں مار کر شہید اور دوسرے کوزخمی کردیا جب وہ مقبوضہ شامی وادی گولان میں سرحدی باڑ کے قریب پہنچے۔ اسرائیلیفوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی سرحد کے اندر سرحدی باڑ کی طرف آنے والے دونوں افرادوہ مسلح تھے۔
قابض فوج نے اپنے’ٹویٹر‘اکاؤنٹ پر پوسٹکردہ ایک بیان میں کہا کہ "فوج کی جاسوسی نےاتوار کی صبح دو بندوق برداروں کینشاندہی کی جو شام کی سرزمین سے اسرائیلی علاقے کی طرف سرحدی لائن عبور کر کے جنوبیگولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں حفاظتی باڑ کے قریب پہنچے۔”
انہوں نے کہا کہاس جگہ پر فوجی نفری کو طلب کیا گیا جس نے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کی جس میںایک مسلح شخص مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔ تاہم اس کارروائی میں اسرائیلیفوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
سرکاری نشریاتیادارے سے وابستہ "کان” چینل نے کہا کہ اتوارکو اسرائیلی فوج نے گولان کیپہاڑیوں کے جنوب میں سرحد کے قریب آنے والے دو شامی بندوق برداروں پر فائرنگ کی،ان میں سے ایک ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔