اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران کم از کم 22 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، قابض فوج نے دو شہریوں کو مغربی رام اللہ میں ان کے گھروں سے اٹھایا۔ خاص طور پر بیتللو اور بیتونیا قصبے زیرِ عتاب آئے۔
البیرہ میں فوج نے چھاپوں کے دوران چار شہریوں کو قید کر لیا ۔
مغربی نابلس میں دیر شرف گاؤں کے قریب عارضی چوکی پر ایک شہری اور مشرقی طوباس کے گاؤں تیاسیر میں گھر سے ایک شہری کو اغوا کر لیا گیا۔
الخلیل کے بیت کاحل قصبے میں چھاپے کے دوران مبینہ طور پر سات نوجوان شہریوں کو ان کے گھروں سے پکڑا گیا۔
دو نوجوانوں کو جنین شہر اور بیت لحم میں عایدہ پناہ گزین کیمپ سے اغوا کیا گیا۔
نامہ نگاروں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مشرقی بیت لحم میں الرشایدہ گاؤں پر دھاوا بولا اور مقامی آبادی سے تین بھائیوں کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر زخمی کر دیا۔
قابض فوج نے عقبہ جبر پناہ گزین کیمپ سے تین اور قلقیلیہ سے دو شہریوں کو اغوا کیا۔