جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی نیوی نے غزہ کی ساحل سے 4 ماہی گیر اغوا کر لیے

جمعرات 23-فروری-2023

فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی ساحلی علاقہ الواحۃ سے چار فلسطینی ماہی گیروں کو اغوا کر لیا ہے۔ ماہی گیر ایک کشتی پر سوار تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی بحریہ نے اسلحے سے لیس کشتیوں کی مدد سے غزہ کے ساحلی علاقہ الواحۃ میں نہتے فلسطینی ماہی گیروں کا محاصرہ کر کے انہیں اغوا کر لیا اورانکے ساز و سامان سمیت انکی کشتی کو قبضہ میں لے لیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ آئے روز غزہ کے مقامی ماہی گیروں پر فائرنگ، کشتیوں کو نقصان پہنچانے اور ناجائز گرفتاریاں کرنے، ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ ایسے حملوں میں کئی فلسطینی ماہی گیر شدید زخمی یا شہید کر دیئے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 1993ء کے اوسلو معاہدے کے تحت فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ کے ساحل سے 20 ناٹیکل میل تک ماہی گیری کی اجازت ہے لیکن قابض اسرائیلی انتظامیہ نے غزہ کے غاصبانہ محاصرے کے تحت فلسطینی ماہی گیری کے علاقے کو محض تین سے چھ سمندری میل تک محدود کر دیا ہے۔ .

مقامی ماہی گیروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق 2008-09ء میں ہونے والی غزہ کی جنگ کے بعد اسرائیلی فوج نے باقاعدگی سے فلسطینیوں کے لیے متعین کردہ ساحلی حدود میں مذید کمی کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی