صہیونی قابض فوجنے ہفتہ کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں شہیدمحمود کمیل کے والد عمر کمیل کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع کےمطابق علاقے میں مزاحمت کاروں کے ساتھ مسلح جھڑپوں کےدوران فوج نے قصبے پر دھاوابول دیا۔ گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران قابض فوج نے عمرکمیل کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا۔
20 دسمبر 2020 کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک گوریلا کارروائی میںجام شہادت نوش کرنے والے محمود کمیل کا جسد خاکی ابھی تک اسرائیلی فوج نے قبضے میںلے رکھا ہے۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض فورسز نے زبابدہ اور مسلیہ قصبوں پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میںجھڑپیں ہوئیں، مقامی ذرائع کے مطابق، کسی کے زخمی ہونے یا گرفتاری کی اطلاع نہیںہے۔
ذرائع نے بتایاکہ قابض فورسز نے جنین کے شمال مشرق میں الجلمہ اور عربونہ کے دیہاتوں پر دھاوابول دیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔
قابض فوج روزانہچھاپہ مار مہم چلاتی ہے جس میں شہریوں کی گرفتاریاں اور ان کی املاک پر حملے کیےجاتے