کل پیر کواسرائیلی کی مرکزی عدالت نے بیت لحم کے مشرق میں بیت تمار گاؤں کے "جب الدیب”علاقے میں "چیلنج 5” ایلیمنٹری اسکول کو منہدم کرنے کا فیصلہ جاری کیاہے۔
بیت لحم میں دیوارفاصل اور یہودی آبادکاری کے خلاف مزاحمتی کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر حسن بریجیہنے پریس بیان میں کہا کہ مرکزی عدالت نے یہ فیصلہ صہیونی "راگویم فاؤنڈیشن”کی طرف سے اسکول کو مسمار کرنے کے لیے دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق جاری کیا۔انہوں نے اسے غیرمنصفانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر عمل درآمد کے لیے 60دن کی ڈیڈ لائن شامل تھی۔
صہیونی سپریمکورٹ نے سیٹلمنٹ اینڈ وال ریزسٹنس کمیشن اور انسانی حقوق کی تنظیم "سنٹیف”کی جانب سے "چیلنج 5” اسکول کی مسماری کو روکنے کے لیے جمع کرائی گئیدرخواست میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مسماری کا فیصلہ دو ہفتے قبل عدالتکی طرف سے سماعت کے دوران کیاگیا تھا۔