پیر کے روز قابض صہیونیبلدیہ کے عملے نے یروشلم میں الشیخ جراح محلے میں واقع الحاجہ فاطمہ سالم کا مکان مسماری کا فیصلہ کیا ہے۔
قابض فورسز نے میونسپلٹیکے عملے کے ہمراہ الشیخ جراح محلے میں احاجہ فاطمہ سالم اور ان کے بچوں کے گھر پرچھاپہ مارا اور ان کے گھر کی مسماری کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ یہ مکان صرف ایک کمرےاور اس کی سہولیات پر مشتمل تھا۔
بے دخلی کے خطرےسے حاجہ فاطمہ سالم اور ان کے بچوں کے گھروں کو دائیں بازو کے یہودی آبادکاروں سےخطرہ لاحق تھا۔ یہودی آباد کارں کا جعلی دعویٰ ہے کہ فاطمہ سالم کے مکان کے نیچے زمین 1948 سے پہلے یہودیوںکی جائیداد تھی۔ یہ خاندان کئی سالوں سے عدالتوں میں اپنی املاک کو قبضے سے بچانےکے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ .
ایک سال پہلے آبادکاروں نے حاجہ سالم کی زمین کا پلاٹ خاندان کے گھروں کے سامنے ضبط کر لیا اس کےاندر داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے لیے ایک دفتر قائم کیا گیا، جب وہ کنیسٹکے رکن تھے۔ آج تک اس جگہ پر بن گویر کا دفتر موجود ہے۔