جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا

جمعہ 10-مارچ-2023

دو روز قبلاسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں زخمی ہونے والا ایک بچہزخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت نے بچے14 سالہ ولید سعدداؤد نصار کی موت کی تصدیق کی ہے دو دن قبل جنین میں پیٹ میں گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا تھا۔

گذشتہ منگل کوقابض فوج نے جنین کیمپ پر دھاوا بولا، ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا، جس کے دورانمسلح جھڑپوں کے بعد حوارہ آپریشن کرنے والے القسامی عبدالفتاح خروشہ سمیت چھمزاحمتی کارکن شہید ہو گئے۔

کل فجر کے وقتاسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 مزاحمت کاروں کو جنین ضلعکے جبع میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔

۔۔۔۔

مختصر لنک:

کاپی