جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں عرب قصبوں سے متعدد فلسطینی اغوا

جمعہ 7-اپریل-2023

اسرائیلی پولیس نے 1948 میں اسرائیل کے زیر قبضہ جانے والے گرین لائن ایریاز میں متعدد فلسطینیوں کو زبردستی اغوا کر لیا ہے۔ یہ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے میں شریک تھے جس کا مقصد القدس کے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔

قابض اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس نے شفا عمرو، كفر مندا، عرّابة، دير حنا، كفر كنا اور الرينة کے علاقوں سے 12 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ‎
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض اسرائیلی پولیس نے چھوٹے بچوں سمیت فلسطینی کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔ ایک فلسطینی دوشیزہ کو حیفا شہر سے اغوا کیا گیا جس کا جرم ان مظاہروں میں شرکت تھا جو الاقصی مسجد میں عبادت گذاروں کے کیے جانے والے اسرائیلی تشدد کی مذمت اور صہیونی مظالم کا نشانہ بننے والے نمازیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی