جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی نے چھ سیاسی کارکنوں کی قید میں توسیع کردی

پیر 10-اپریل-2023

فلسطینی اتھارٹیکی سکیورٹی نے نابلس میں سیاسی بنیادوں پر 6 کارکنوں کی حراست میں مزید توسیع کردی۔

اتوار کو فلسطینیاتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیےگئے چھ کارکنوں کی حراست میں توسیع کی۔ دوسری جانب گرفتار کارکنوں کے اہل خانہ اورانسانی حقوق کے کارکنوں انکشاف کیا ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

وکلاء برائےانصاف نے اطلاع دی ہے کہ نابلس پراسیکیوشن آفس نے اتوار کی سہ پہرحراست میں لیےگئے محمد جعفر ابو ریحان اور معتصم یوسف حماد کی حراست میں 48 گھنٹوں کے لیے توسیعکی ہے۔

 

وکیل نے بتایا کہحکام نے تفتیش جاری رکھنے کے بہانے ہفتے کو گرفتار شدگان براء حمد، محمد رمضان،حسن ابو ریحان اور عمر حماد کی حراست میں 48 گھنٹے کی توسیع کردی۔

بیان میں کہا گیاہے کہ نابلس پراسیکیوشن کے دفتر نے مذکورہ بالا تمام افراد کی حراست میں توسیع کردی ہے، جب کہ انہیں گذشتہ جمعہ کو صبح سویرے سیکورٹی گارڈ نے نابلس کے قصبے تل میںان کے گھروں پر دھاوا بول کر گرفتار کیا تھا۔

گرفتاری کے دورانحکام نے کالی مرچ گیس کا استعمال کیا اور زیر حراست افراد کے گھروں میں موجود موادکو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

وکلاء برائے انصاف نے انکشاف کیا کہ زیر حراست شخصمحمد جعفر ابو ریحان نے آج اسے بتایا کہ اسے حراستی مرکز میں تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی