جمعه 15/نوامبر/2024

رمضان کے اختتام تک قبلہ اول پر دھاوے روکنے کا اسرائیلی فیصلہ

بدھ 12-اپریل-2023

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نےفیصلہ کیا ہے کہ منگل کی شام سے رمضان کےبقیہ دنوں میں مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی دراندازی روکی جائے گی۔

عبرانی اخباریدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا کہاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے رمضان کے آخری عشرہ کے دوران مسجد اقصیٰ میںآباد کاروں کی دراندازی روکنے کا فیصلہ کیا۔

عبرانی اخبار نے اشارہ کیا کہ اسرائیل میں سیاسیقیادت نے مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی دراندازی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کلسے رمضان کے اختتام تک رہے گا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ سلامتی کی صورتحالکے جامع جائزے کے اختتام پر وزیر دفاع، چیف آف اسٹاف، کی متفقہ سفارش کی بنیاد پررمضان کے آخر تک آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی دراندازی کوروکنے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں مسجد اقصیٰ کو اسرائیلی قابضفوج نے میدان جنگ میں تبدل کردیا تھا۔

دوسری طرف انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومیسلامتی ایتمار بن گویر نے،رمضان کے آخری دنوں میں مسجد اقصیٰ پر آباد کاروں کےحملے کو روکنے کے نیتن یاہو کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

آرمی ریڈیو نے بین گویر کے حوالے سے کہا کہ’’مسجداقصیٰ پر دھاوا بولنے سے آباد کاروں کو روکنے کا فیصلہ ایک سنگین غلطی ہے جو مزیدکشیدگی کا باعث بنے گی۔‘‘

مختصر لنک:

کاپی