قطر کے وزیر اعظماور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہےکہ فلسطینیوں کی حمایت اور ان کی ثابت قدمی کےلیے مدد قطر کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔
جاسم آل ثانی نےقطرٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا مسجد اقصیٰ میں ہونے والیحالیہ خلاف ورزیوں کے بارے میں "دوہرے معیار” کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکا ملک اردن، مصر اور امریکا کے ساتھ گہری رابطے میں ہےتاکہ اسرائیلیوں کو مسجد اقصیٰ میں مقدسمقام کی بے حرمتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھا جا سکے۔