جمعه 15/نوامبر/2024

’مزاحمتی قیادت کو نقصان پہنچا تو نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا‘

پیر 24-اپریل-2023

فلسطین  پاپولر فرنٹ فارلبریشن  نے اسرائیلی ریاست کوخبردار کیا ہے کہ قابض ریاست کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی قیادت کو نقصان پہنچایا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔
 
عوامی محاذ کی جانب سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ قابض دشمن کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی قیادت کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی دشمن کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی قیادت کو گزند پہنچانے کی تمام ذمہ داری دشمن پر عاید ہوگی۔
 
مزاحمتی رہ نماؤں اور علامتوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دشمن کی جارحانہ دہشت گردانہ نوعیت کی وجہ سے اس کے اندرونی بحران اور اس کے بڑھتے ہوئے وجودی اضطراب سے نکلنے کی کھلی اور مستقل کوشش ہے۔ 

عوامی محاذ کی طرف سے نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ دھمکیاں صرف ہمارے عوام اور مزاحمتی قیادت کو خوف زدہ کرنے کی مذموم کوشش ہے مگر دشمن کی اس طرح کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
 
 
 

مختصر لنک:

کاپی