شنبه 11/ژانویه/2025

حزب اللہ کا شعبہ فارمز میں اسرائیل کے آرٹلری کیمپ پر ڈرون سے حملہ

ہفتہ 8-جون-2024

لبنانی حزب اللہ نےہفتے کی صبح مقبوضہ لبنانی شعبہ فارمز میںقابض فوج کی ایک آرٹلری کیمپ پر ڈرون سےحملہ کیا۔

دوسری جانب حزباللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فلسطینی مزاحمتکی ثابت قدمی کی حمایت قرار دیا۔

جماعت نے ایک بیانمیں کہا کہ اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ لبنان کے شعبہ فارمز میں صنائم کے علاقے میں بنائےگئے توپ خانے پر حملہ کرتے ہوئے ہوائی حملہ کیا۔ اس میں دشمن کے افسروں اور فوجیوںکے ٹھکانوں اور چوکیوں کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ہدف کو گائیڈڈ ہتھیاروں کااستعمال کی گئی۔

بیان میں کہا گیاہے کہ شعبہ فارمز میں مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بج کر دس منٹ  پرراہب کے مقام پر اسرائیلی دشمن فوج کیمانیٹرنگ چیک پوسٹ اور توپخانے کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے اعلان کیاکہ گذشتہ رات طحیات تکون میں اسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک کیمپ کو میزائل ہتھیاروںسے نشانہ بنایا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی