جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کے اریحا اور وادی اردن میں 3 مکانات کی مسماری کےنوتٹس

بدھ 26-اپریل-2023

کل منگل کو اسرائیلی قابض افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرق میں واقع اریحا اور وادی اردن میں فلسطینیوں کے تین مکانات کی مسماری  کے نوٹس جاری کیے۔

وادی اردن میں انسانی حقوق کے ایک کارکن عارف دراغمہ نے کہا کہ قابض حکام نے نوجوان ہانی زید طریقت کو عرب الطریفات کے علاقے میں تقریباً 120 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل اس کے گھر کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ مکان اسرائیلی حکام کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض حکام نے ایک ماہ قبل اسی علاقے میں طریفات کے والد کے گھر کو مسمار کیا تھا۔

اسرائیلی قابض حکام نے شمالی وادی اردن میں واقع عین الحلوہ کے دو رہائشیوں کو بھی اپنےمکنات منہدم کرنے کا نوٹس دیا ہے۔

فیلڈ ایکٹیوسٹ فارس فقہا نے بتایا کہ نام نہاد "سیٹلمنٹ کونسل” نے عین الحلوہ کے علاقے میں ہلال عادل دراغمہ اور محمد عادل دراغمہ  کو اپنے مکانات سات دنوں کے اندر اندر مسمار کرنے کا حکم دیا۔

گذشتہ مارچ کے دوران اسرائیلی قابض حکام نے فلسطینی تنصیبات کو مسمار کرنے، تعمیرات روکنے اور خالی کرنے کے 51 نوٹس جاری کیے، جن میں لائسنس نہ ہونے اور فوجی مشقوں  کے بہانے بے دخلی کے بہانے تعمیرات کو مسمار کرنے یا روکنے کے نوٹس شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی